QR CodeQR Code

سانحہ تیز گام پر پاکستان ریلوے کا اعلٰی افسر معطل

28 Jan 2020 17:06

وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور گریڈ 19 کے افسر جمشید عالم کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے جمشید عالم کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام پر اعلٰی افسر کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور گریڈ 19 کے افسر جمشید عالم کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے جمشید عالم کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آج سانحہ تیز گام واقعہ پر غفلت کے مرتکب اعلٰی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو واقعہ پہ مستعفی ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 841215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841215/سانحہ-تیز-گام-پر-پاکستان-ریلوے-کا-اعل-ی-افسر-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org