QR CodeQR Code

بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، فیاض چوہان

29 Jan 2020 11:53

لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے پیچھے تنگ ذہن فاشسٹ ریاست چھپی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں بھارتی ہٹلر نریندر مودی کے ظلم و جبر تلے زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔


خبر کا کوڈ: 841321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841321/بھارت-کی-اسلام-دشمنی-نئی-حدوں-کو-چھو-رہی-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org