1
Wednesday 29 Jan 2020 11:53

بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، فیاض چوہان

بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کی اسلام دشمنی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے پیچھے تنگ ذہن فاشسٹ ریاست چھپی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں بھارتی ہٹلر نریندر مودی کے ظلم و جبر تلے زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 841321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش