QR CodeQR Code

رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو ناکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں، لیو لیبس

29 Jan 2020 19:35

سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی سیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے 100 میں ایک فیصد تک امکان ہے، ٹکراؤ کی صورت میں ان کا ملبہ مدار میں پھیل جائے گا۔ خلائی ماہرین کا کسی بھی مصنوعی سیارے سے رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس دونوں سیاروں کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خلا میں موجود ملبے کے حوالے سے باخبر رہنے والے ادارے ’ لیو لیبس‘ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو نکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مصنوعی سیارے امریکی ریاست پریٹسبرگ کے اوپر 560 میل (901) کلومیٹر کی بلندی پر 29 جنوری کی رات میں تقریباً 14.7 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک دوسرے کی پاس سے گزریں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی سیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے 100 میں ایک فیصد تک امکان ہے، ٹکراؤ  کی صورت میں ان کا ملبہ مدار میں پھیل جائے گا۔ خلائی ماہرین کا کسی بھی مصنوعی سیارے سے رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس دونوں سیاروں کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 841434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841434/رواں-ہفتے-امریکہ-کے-اوپر-زمین-مدار-میں-موجود-دو-ناکارہ-مصنوعی-سیارے-ایک-دوسرے-سے-ٹکرا-سکتے-ہیں-لیو-لیبس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org