QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں دو پاکستان کی مثال ہے، بلاول بھٹو

29 Jan 2020 21:59

وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کئی مہینوں کی خراب سکیورٹی صورتحال کے بعد سندھ کی منتخب قیادت نے نئے آئی جی کے لیے 5 نام وفاقی حکومت کو بھیجے، وزیراعظم نے اپنا کام نہیں کیا اور آئی جی کے نام پر متفق نہیں ہوئے، یہ ایک نہیں 2 پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔


خبر کا کوڈ: 841451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841451/ا-ئی-جی-سندھ-کا-تبدیل-نہ-ہونا-ایک-نہیں-دو-پاکستان-کی-مثال-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org