QR CodeQR Code

صدی کی ڈیل

امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں، مصر میں ایرانی سفارتخانہ

30 Jan 2020 20:53

قاہرہ میں موجود ایرانی سفارت خانے نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اگر اب بھی امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں اسلامی ممالک خصوصا فلسطین کے متعلق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے طمع و حرص پر مبنی ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں اسرائیل، امریکہ اور انکے حامی بعض مسلمان عرب ممالک کیطرف سے فلسطین کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی سازش "صدی کی ڈیل" کے حوالے سے اسلامی ملک فلسطین  کا گزشتہ 73 سالوں پر محیط نقشے شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ نقشے بخوبی واضح کر رہے ہیں کہ فلسطین کی مقدس سرزمین کو کس طرح سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے قبضے میں لیا گیا ہے۔
قاہرہ میں موجود ایرانی سفارت خانے نے لکھا کہ اگر اب بھی امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں اسلامی ممالک خصوصا فلسطین کے متعلق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے طمع و حرص پر مبنی ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841660/امت-مسلمہ-متحد-نہ-ہوئی-ایسے-مزید-نقشے-بھی-دیکھنے-کو-مل-سکتے-ہیں-مصر-میں-ایرانی-سفارتخانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org