مختلف ارب پتی شخصیات نے کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے فنڈنگ شروع کردی
31 Jan 2020 20:06
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے عطیہ کئے، جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لئے مختص کئے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی خیرات کردہ رقم سے 58 لاکھ ان ریسرچ اداروں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لئے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لئے خرچ کی جائے گی۔ ناصرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لئے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے عطیہ کئے، جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لئے مختص کئے گئے۔
خبر کا کوڈ: 841823