QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی جیسے جرنیل نہ ہوتے تو داعش مشرق وسطیٰ کو فتح کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوجاتی، علامہ باقر زیدی

2 Feb 2020 16:58

کراچی میں مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المندس وہ مخلص بابصیرت و شجاع جرنیل تھے جنہوں نے مختلف ممالک کے سخت و طولانی محاذ پر دشمنان اسلام کے خلاف جنگ کیلئے تربیت دیکر منظم کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا اور داعش کو شکست سے دو چار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع غربی بلدیہ ٹاؤن کے تحت جامع مسجد خدیجه الکبریٰ میں شہید قاسم سلیمان، ابومہدی المہندس و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم و چراغاں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مومنین و مومنات، علمائے کرام، مذہبی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المندس وہ مخلص بابصیرت و شجاع جرنیل تھے جنہوں نے مختلف ممالک کے سخت و طولانی محاذ پر دشمنان اسلام کے خلاف جنگ کیلئے تربیت دیکر منظم کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا اور داعش کو شکست سے دو چار کیا، آج اگر شہید قاسم سلیمانی جیسے جرنیل نہ ہوتے تو امریکی و اسرائیلی داعش مشرق وسطیٰ کو فتح کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوجاتی اور ہمارا حشر بھی شام، عراق جیسا کرتے، شہید قاسم سلیمانی کا پوری دنیا و انسانیت پر احسان ہے۔


خبر کا کوڈ: 842190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842190/قاسم-سلیمانی-جیسے-جرنیل-نہ-ہوتے-داعش-مشرق-وسطی-کو-فتح-کرتے-ہوئے-پاکستان-میں-داخل-ہوجاتی-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org