QR CodeQR Code

ملتان میں چوریاں عروج پر، پولیس ڈاکو کنٹرول کرنے میں ناکام 

2 Feb 2020 22:58

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ آئے روز چوری، ڈکیتوں کی وجہ سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، چور اور ڈاکو بے خوف و خطر وارداتیں کر رہے ہیں، لیکن ملتان شہر میں پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ 


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان انجمن ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے زیراہتمام بوسن روڈ پر بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں فرحان زیدی، رضوان لاشاری، لک میر آرائیں، ملک رمضان سیال، ملک محمد نواز، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک اللہ دتہ، رانا ارشاد و دیگر تاجر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ آئے روز چوری اور ڈکیتوں کی وجہ سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، چور اور ڈاکو بے خوف و خطر وارداتیں کررہے ہیں، لیکن ملتان شہر میں پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، مارکیٹوں میں پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے، ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیں، تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی ایف آر درج کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے تاجروں کا مال برآمد کرایا جائے۔ 

 


خبر کا کوڈ: 842241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842241/ملتان-میں-چوریاں-عروج-پر-پولیس-ڈاکو-کنٹرول-کرنے-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org