QR CodeQR Code

طلبہ نکالنے کیلئے چینی حکومت کی اجازت درکار ہے، نوشین حامد

3 Feb 2020 11:55

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے کٹس مل گئی ہیں اور اس متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی اجازت ملتے ہی پاکستانی طلبہ کو نکالنا شروع کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے کٹس مل گئی ہیں اور اس متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ سے متعلق پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی ہے، جیسے ہی چینی حکومت اجازت دے گی ہم اپنے طلبہ کو نکالنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں کو اسکرینگ کے بعد ہی گھر جانے دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 842287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842287/طلبہ-نکالنے-کیلئے-چینی-حکومت-کی-اجازت-درکار-ہے-نوشین-حامد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org