QR CodeQR Code

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، گورنر سندھ

5 Feb 2020 14:45

یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہر سال کشمیر کا دن منایا جاتا ہے، مگر اس سال یہ دن کشمیر پر مودی کے قبضہ کے حوالے سے منایا گیا ہے، پاکستان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کشمیر کا دن منایا جاتا ہے، مگر اس سال یہ دن کشمیر پر مودی کے قبضہ کے حوالے سے منایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، پاکستان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ نے نعرہ لگایا کہ انشا اللہ کشمیر بنے گا، پاکستان۔


خبر کا کوڈ: 842798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842798/مودی-کی-پالیسیوں-وجہ-سے-بھارت-کے-ٹکڑے-ہوجائیں-گے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org