QR CodeQR Code

کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

6 Feb 2020 20:24

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے جذبے کو نہیں توڑا جا سکا، پھر 6 ماہ کا کرفیو آزادی کی پیاس کیسے بجھا سکتا ہے؟۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کو دبا نہیں دبا سکتا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے جذبے کو نہیں توڑا جا سکا، پھر 6 ماہ کا کرفیو آزادی کی پیاس کیسے بجھا سکتا ہے؟۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بات کرے گا، کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 843068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843068/کشمیر-کے-بہادر-عوام-لیے-ہماری-حمایت-اٹل-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org