0
Thursday 6 Feb 2020 20:24

کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کو دبا نہیں دبا سکتا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے جذبے کو نہیں توڑا جا سکا، پھر 6 ماہ کا کرفیو آزادی کی پیاس کیسے بجھا سکتا ہے؟۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بات کرے گا، کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 843068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش