QR CodeQR Code

سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب

6 Feb 2020 20:45

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاول ہاؤس بلایا گیا، ان کے علاوہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ بھی مدعو کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سندھ حکومت کے بڑوں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاول ہاؤس بلایا گیا۔ ان کے علاوہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ بھی مدعو کئے گئے۔ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور اس بارے میں بھی بات کی گئی کہ سعید غنی کے توہین عدالت کے نوٹس سے کیسے نمٹا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 843079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843079/سپریم-کورٹ-میں-تجاوزات-سے-متعلق-سماعت-کے-بعد-بلاول-ہاؤس-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org