QR CodeQR Code

احساس پروگرام، گلگت بلتستان میں 45 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان

7 Feb 2020 15:59

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گورنر جی بی راجہ جلال مقپون سے ملاقات کے دوران کہا کہ جی بی سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد جن کی ماہانہ آمدنی 45 ہزار سے کم ہے، ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے سکالرشپ دی جائے گی۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جی بی سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا کہ وہ جی بی کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کریں اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ چیئرپرسن احساس پروگرام نے گورنر راجہ جلال کو مارچ میں سروے کرانے اور تمام منصوبوں میں جی بی کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 843197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843197/احساس-پروگرام-گلگت-بلتستان-میں-45-ہزار-سے-کم-ا-مدنی-والے-افراد-کے-بچوں-کو-سکالر-شپ-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org