QR CodeQR Code

ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، سید محمد علی حسینی

11 Feb 2020 08:54

ایرانی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران، فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ایران اور پاکستان کا علاقائی، تجارتی اور اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ  تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہ انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ امام خمینی کی عظیم قیادت میں ایران نے انقلاب کی صورت میں سنہری فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 40 سال سے پابندیوں اور بدترین معاشی جکڑ بندیوں و دہشت گردی کا شکار ہے لیکن وہ اسلامی انقلاب کے راستے پر پرعزم انداز سے گامزن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں علاقائی ممالک کے ساتھ قیام امن کا خواہش مند ہے۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران، فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا علاقائی، تجارتی اور اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 843848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843848/ایران-سے-پاکستان-کو-گیس-اور-بجلی-کی-ترسیل-دونوں-ممالک-کے-مفاد-میں-ہے-سید-محمد-علی-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org