0
Tuesday 11 Feb 2020 08:54

ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، سید محمد علی حسینی

ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، سید محمد علی حسینی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ہم فارسی، اردو، کھیل، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ  تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس اور بجلی کی ترسیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہ انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ امام خمینی کی عظیم قیادت میں ایران نے انقلاب کی صورت میں سنہری فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 40 سال سے پابندیوں اور بدترین معاشی جکڑ بندیوں و دہشت گردی کا شکار ہے لیکن وہ اسلامی انقلاب کے راستے پر پرعزم انداز سے گامزن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں علاقائی ممالک کے ساتھ قیام امن کا خواہش مند ہے۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران، فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا علاقائی، تجارتی اور اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 843848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش