QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف لندن پلان بن رہا ہے، ندیم افضل چن

11 Feb 2020 09:34

ٹی وی ٹاک شو کے دروان ترجمان وزیراعظم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ق) سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پرویز الٰہی اتحادی ہیں، ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ٹی وی ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان پر تحقیقات کا کہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے 3 ماہ میں استعفٰی اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آج ترجمانوں کے اجلاس میں دھرنے کی سازش پر بات ہوئی، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنماء مسلم لیگ (ق) پرویز الٰہی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی اتحادی ہیں، ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔


خبر کا کوڈ: 843853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843853/پی-ٹی-ا-ئی-کی-حکومت-کیخلاف-لندن-پلان-بن-رہا-ہے-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org