QR CodeQR Code

ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے

11 Feb 2020 11:10

امریکی وزیر اطلاعات اسٹیفنی گریشم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کی 24 سے 25 تاریخ تک بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو گی۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ساتھ ہوں گی۔

امریکی وزیر اطلاعات اسٹیفنی گریشم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس دورے میں امریکا کے صدر نئی دہلی اور ریاست گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 843865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843865/ٹرمپ-24-اور-25-فروری-کو-بھارت-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org