QR CodeQR Code

مودی کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا سکتی ہے، سردار عتیق

11 Feb 2020 13:25

بھمبر اور سماہنی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز بھمبر اور سماہنی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مقامی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی افسوسناک ہے، مودی کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا سکتی ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔

اس موقع پر مسلم کانفرنس بھمبر کے صدر محمد اقبال انقلابی نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کے تشخص کی علامت بن چکی ہے، عوامی قوت کے ذریعے عوامی مسائل کو مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 843895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843895/مودی-کی-ہٹ-دھرمی-جنوبی-ایشیا-میں-آگ-بھڑکا-سکتی-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org