QR CodeQR Code

کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی، سراج قاسم تیلی

11 Feb 2020 18:05

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجر رہنما نے کہا کہ کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، لوگ آتے تو کراچی کے بل بوتے پر ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تيلی نے سياسی جماعتوں کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے ديا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج قاسم تیلی نے ايم کيو ايم پر کڑی تنقيد کی اور ميئر کراچی وسیم اختر کو کھری کھری سنا ديں۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ اختیار ميں نہیں تو بیٹھے کیوں ہو، ایسے عہدیدار کو گھر چلے جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ سال 2013ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہوا اور جرائم ميں کمی آئی۔ ایم کیو ایم سے متعلق سراج قاسم تیلی نے کہا کہ جرائم سے پیسہ بنانے والی یہی سیاسی جماعت تھی، کراچی والوں نے ایم کیو ایم سے جان چھڑالی، اب پی ٹی آئی آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا، لوگ آتے تو کراچی کے بل بوتے پر ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو خراب کرنے میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 843936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843936/کراچی-والوں-نے-ایم-کیو-سے-جان-چھڑالی-اب-پی-ٹی-آئی-آگئی-سراج-قاسم-تیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org