QR CodeQR Code

گلگت سے اغواء ہونے والی خاتون چلاس سے بازیاب

12 Feb 2020 20:38

ایس پی دیامر شیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارگاہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو گلگت بسین کھاری میں رہائش پذیر تھی، گذشتہ ہفتے گلگت سے اغوا ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بسین سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی پانچ بچوں کی ماں چلاس تھلپن سے بازیاب ہو گئی۔ ایس پی دیامر شیر خان کے خصوصی احکامات پر دیامر پولیس نے ایک ہفتہ قبل گلگت بسین سے بچی سمیت اغواء ہونے والی خاتون سبپکہ بیگم زوجہ اکرام کو چلاس تھلپن سے بازیاب کر لیا ہے۔ ایس پی دیامر شیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارگاہ سے تعلق رکھنے والا اکرام کی اہلیہ سابکہ بیگم جو گلگت بسین کھاری میں رہائش پذیر تھی، گذشتہ ہفتے گلگت سے اغواء ہوئی تھی، جس کی اطلاع گلگت پولیس نے دیامر پولیس کو دی تھی۔ دیامر پولیس نے ایک ہفتے کے بعد خاتون کو اس کی بچی سمیت چلاس تھلپن سے بازیاب کیا جبکہ اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں دیامر پولیس نے خاتون کو گلگت پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 844163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844163/گلگت-سے-اغواء-ہونے-والی-خاتون-چلاس-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org