QR CodeQR Code

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1488 ہو گئیں

14 Feb 2020 10:03

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔ یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج بھی جان لیوا وائرس نے مزید 116 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1488 ہو گئی ہے۔گزشتہ سال دسمبر سے منظر عام پر آنے والی اس بیماری سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔ یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 844463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844463/چین-میں-کورونا-وائرس-سے-ہلاکتیں-1488-ہو-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org