0
Friday 14 Feb 2020 10:03

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1488 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1488 ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج بھی جان لیوا وائرس نے مزید 116 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1488 ہو گئی ہے۔گزشتہ سال دسمبر سے منظر عام پر آنے والی اس بیماری سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔ یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش