QR CodeQR Code

مظفرآباد میں ملائشین کلچرل سینٹر بنائیں گے، مسعود خان

14 Feb 2020 10:10

صدر آزادکشمیر نے ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور ملائشیا کے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ملائشیا کے شکرگزار ہیں، ملائشیا سے مضبوط تعلقات کے لئے مظفرآباد میں ملائشین کلچرل سینٹر بنائیں گے۔ صدر آزادکشمیر نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی زمین اور ان کے گھر چھین کر وہاں ہندوؤں کو لا کر آباد کرنا چاہتی ہے، سردار مسعود خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر کشمیریوں کو بھارتی استعمار سے بچائے۔
 


خبر کا کوڈ: 844465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844465/مظفرآباد-میں-ملائشین-کلچرل-سینٹر-بنائیں-گے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org