QR CodeQR Code

سید علی گیلانی کو علاج کیلئے خصوصی طیارے میں امریکہ بھیجا جائے، سردار عتیق

14 Feb 2020 10:20

اپنے ایک پیغام میں ایم سی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے جس استقامت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو مجبور کیا جائے کہ سید علی گیلانی کو خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جس استقامت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 844468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844468/سید-علی-گیلانی-کو-علاج-کیلئے-خصوصی-طیارے-میں-امریکہ-بھیجا-جائے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org