QR CodeQR Code

بلوچستان، مختلف حادثات میں خاتوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

14 Feb 2020 16:11

پنجگور کے علاقے سرسانڈ میں قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مختلف حادثات کے دوران خاتوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے بائیس میل میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے سرسانڈ میں قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 844551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844551/بلوچستان-مختلف-حادثات-میں-خاتوں-سمیت-4-افراد-جاں-بحق-اور-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org