QR CodeQR Code

شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا، سعید غنی

17 Feb 2020 18:54

خصوصی گفتگو کے دوران وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ شہناز انصاری قتل کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے، شہناز انصاری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیس اور حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ خصوصی گفتگو کے دوران شہناز انصاری کے قتل سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری قتل کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 845101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845101/شہناز-انصاری-کا-قتل-کسی-نے-راہ-چلتے-نہیں-کیا-یہ-خاندانی-مسئلہ-تھا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org