0
Monday 17 Feb 2020 18:54

شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا، سعید غنی

شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیس اور حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ خصوصی گفتگو کے دوران شہناز انصاری کے قتل سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری قتل کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 845101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش