QR CodeQR Code

جی بی کو مسئلہ کشمیر سے الگ کیا جائے، گلگت بلتستان کی پارلیمانی جماعتوں کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

18 Feb 2020 21:58

اسلامی تحریک پاکستان، مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں امریکہ کی جانب سے ڈیل آف سنچری کو بھی مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی پارلیمانی و سیاسی جماعتوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ جی بی کو مسئلہ کشمیر سے الگ کیا جائے، کیونکہ اقوام گزشتہ سات عشروں سے اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہی۔ گلگت بلتستان کی پارلیمانی جماعتوں اسلامی تحریک پاکستان، مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 1947ء میں تقسیم برصغیر کے نتیجے میں بعض مسلم ریاستیں پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی تھیں لیکن بھارت نے ان ریاستوں پر جبری قبضہ کیا۔ جی بی کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کو بھگا کر آزادی حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تو بھارت نے اقوام متحدہ میں اپیل کر دی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کی قسمت کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جی بی کی تمام سیاسی و پارلیمانی پارٹیاں سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرینگے۔ خط میں امریکہ کی جانب سے ڈیل آف سنچری کو بھی مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 845349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845349/جی-بی-کو-مسئلہ-کشمیر-سے-الگ-کیا-جائے-گلگت-بلتستان-کی-پارلیمانی-جماعتوں-کا-سیکرٹری-جنرل-اقوام-متحدہ-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org