QR CodeQR Code

کشمیر پر یو این او کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشیمریوں کی جیت ہے، گورنر پنجاب

19 Feb 2020 10:21

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کیساتھ وکلاء کا بھی اہم کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر لیں، عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کا ایجنڈا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کو ختم کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائیگا۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے موقف کی بھی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کیساتھ وکلاء کا بھی اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 845410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845410/کشمیر-پر-یو-این-او-کے-سیکرٹری-جنرل-کا-بیان-کشیمریوں-کی-جیت-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org