QR CodeQR Code

رحمان ملک کا کشمیر میں بھارتی مظالم پر فلم بنانے کا اعلان

19 Feb 2020 19:03

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ کشمیر کے حوالے سے کتاب لکھنے کے دوران انہیں فلم بنانے کا خیال آیا، کشمیر کے موضوع پر فلم کا 50 فیصد سکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ وہ خود لکھ رہے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے فلم بنائیں گے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ کشمیر کے حوالے سے کتاب لکھنے کے دوران انہیں فلم بنانے کا خیال آیا، کشمیر کے موضوع پر فلم کا 50 فیصد سکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ وہ خود لکھ رہے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کریں گے۔ رحمان ملک نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طے ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رحمان ملک نے بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے ’’بلیڈنگ کشمیر‘‘ نامی کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے کمشیریوں کی جدوجہد آزادی اور بھارتی کے غیر انسانی اقدامات سے پردہ اُٹھایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 845412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845412/رحمان-ملک-کا-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-پر-فلم-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org