QR CodeQR Code

کراچی میں ایئر پیورریفائر ٹاور لگانے کی تجویز

19 Feb 2020 16:02

ذرائع کے مطابق کیمیکل، مکینیکل اور ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین ایئر پیوریفائر ٹاور لگانے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں، منصوبہ قابل عمل ہونے کی صورت کراچی کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے مستقبل میں زہریلی گیس کے اخراج اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ماحولیاتی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بین الاقوامی طرز پر کراچی میں ایئر پیوریفائر ٹاور لگانے کی تجویز ہے، ایئر پیوریفائر ٹاور ہوا سے زہریلی گیس اور مضر صحت مواد کو جذب کرکے ماحول دوست اجزا کو ہوا میں شامل کرسکیں گے، سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمیکل، مکینیکل اور ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین ایئر پیوریفائر ٹاور لگانے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں، منصوبہ قابل عمل ہونے کی صورت کراچی کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 845488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845488/کراچی-میں-ایئر-پیورریفائر-ٹاور-لگانے-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org