QR CodeQR Code

طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت اس بارے مثبت ردعمل دے، اے ٹی آئی 

19 Feb 2020 23:09

اے ٹی آئی ملتان کے الیکشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ جلد از جلد طلبا تنظیموں پر عائد پابندی ختم کر کے الیکشن کا اعلان کرے، انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں فروغ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کام کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام ضلع ملتان کا الیکشن صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالجلیل کھوسہ کی زیرصدارت علامہ اقبال لاء کالج میں منعقد ہوا، جس میں میں ملک شاہنواز کھوکھر صوبائی میڈیا سیکریٹری نے خصوصی شرکت کی، الیکشن میں انجمن طلباء اسلام ملتان کے اُمنا نے ملک جاوید شجرا کو کثرت رائے سے ضلع ناظم منتخب کیا، اس کے ساتھ ساتھ ملک مبشر کھوکھر بلامقابلہ ضلعی جنرل سیکرٹری، شہزاد کھاکھی نائب ناظم ضلع، ملک شاہد کریم نوناری کو ضلعی پریس سیکریٹری، ملک حمزہ کھوکھر کو سٹی ناظم ملتان اور ملک علی رضا دھرالہ سٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ اظہر خان کو نائب ناظم، شاہزیب قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری سٹی، مہر عابد نوناری کو سٹی پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عبدالجلیل کھوسہ کا کہنا تھا کہ انجمن طلباء اسلام اپنے نوجوانوں میں الیکشن کروا کے جمہوریت کو فروغ دیتی ہے، طلباء تنظیمات ملکی سیاست کی نرسریاں ہیں، ان سے ملک کو پڑھے لکھے اور باصلاحیت سیاست دان ملتے ہیں۔

ملک شاہ نواز کھوکھر میڈیا سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا گورنمنٹ جلد از جلد طلباء تنظیموں پر عائد پابندی ختم کر کے الیکشن کا اعلان کرے، انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں فروغ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کام کیا۔ اس موقع پر عشق کشمیر طلبہ ریلی گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے نکالی گئی، جس کی قیادت نومنتخب ناظم ضلع ملتان ملک جاوید شجرا نے کی۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اس کا واحد حل کشمیر کی آزادی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کرائے تاکہ طلباء کو بھی یونین سازی کا موقع مل سکے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 845565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845565/طلبہ-یونین-کی-بحالی-وقت-اہم-ضرورت-ہے-حکومت-اس-بارے-مثبت-ردعمل-دے-اے-ٹی-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org