0
Wednesday 19 Feb 2020 23:09

طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت اس بارے مثبت ردعمل دے، اے ٹی آئی 

طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت اس بارے مثبت ردعمل دے، اے ٹی آئی 
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام ضلع ملتان کا الیکشن صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالجلیل کھوسہ کی زیرصدارت علامہ اقبال لاء کالج میں منعقد ہوا، جس میں میں ملک شاہنواز کھوکھر صوبائی میڈیا سیکریٹری نے خصوصی شرکت کی، الیکشن میں انجمن طلباء اسلام ملتان کے اُمنا نے ملک جاوید شجرا کو کثرت رائے سے ضلع ناظم منتخب کیا، اس کے ساتھ ساتھ ملک مبشر کھوکھر بلامقابلہ ضلعی جنرل سیکرٹری، شہزاد کھاکھی نائب ناظم ضلع، ملک شاہد کریم نوناری کو ضلعی پریس سیکریٹری، ملک حمزہ کھوکھر کو سٹی ناظم ملتان اور ملک علی رضا دھرالہ سٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ اظہر خان کو نائب ناظم، شاہزیب قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری سٹی، مہر عابد نوناری کو سٹی پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عبدالجلیل کھوسہ کا کہنا تھا کہ انجمن طلباء اسلام اپنے نوجوانوں میں الیکشن کروا کے جمہوریت کو فروغ دیتی ہے، طلباء تنظیمات ملکی سیاست کی نرسریاں ہیں، ان سے ملک کو پڑھے لکھے اور باصلاحیت سیاست دان ملتے ہیں۔

ملک شاہ نواز کھوکھر میڈیا سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا گورنمنٹ جلد از جلد طلباء تنظیموں پر عائد پابندی ختم کر کے الیکشن کا اعلان کرے، انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں فروغ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کام کیا۔ اس موقع پر عشق کشمیر طلبہ ریلی گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے نکالی گئی، جس کی قیادت نومنتخب ناظم ضلع ملتان ملک جاوید شجرا نے کی۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اس کا واحد حل کشمیر کی آزادی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کرائے تاکہ طلباء کو بھی یونین سازی کا موقع مل سکے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 845565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش