QR CodeQR Code

سندھ ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو اتھارٹی بنا دیا گیا

20 Feb 2020 15:53

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کے تحت کام کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو اتھارٹی کا درجہ دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر اور سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کے تحت کام کرے گی۔ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 845695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845695/سندھ-ماسٹر-پلان-ڈپارٹمنٹ-کو-اتھارٹی-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org