QR CodeQR Code

 حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کے کھانے سے بھی محروم کردیا ہے، راؤ محمد ظفر

22 Feb 2020 18:35

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ مدینہ کے حکمران تو جب تک عوام کو پیٹ بھر کر کھلا نہیں لیتے تھے خود نہیں کھاتے تھے، ہمارے حکمران عوام سے چھین کر خود کھا رہے ہیں، عوام سے چھت اور روزگار بھی چھینا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب کو زندہ درگور کردیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی پس کر رہ گیا ہے، اب تو یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کے کھانے سے بھی محروم کردیا ہے۔ یہ مدینہ کی ریاست کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کے حکمران تو جب تک عوام کو پیٹ بھر کر کھلا نہیں لیتے تھے خود نہیں کھاتے تھے، ہمارے حکمران عوام سے چھین کر خود کھا رہے ہیں۔ عوام سے چھت اور روزگار بھی چھینا جارہا ہے، لوگ بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں، کاروبار ٹھپ ہیں اور گھروں سے بھوکے بچوں کی چیخ وپکار سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حکمرانوں کو جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے اب وہی جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 846141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846141/حکمرانوں-نے-مدینہ-کی-ریاست-کا-نعرہ-لگا-کر-عوام-کو-دو-وقت-کے-کھانے-سے-بھی-محروم-کردیا-ہے-راؤ-محمد-ظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org