QR CodeQR Code

پنجاب کو جب بھی ضرورت پڑی ان کے لیڈران غائب ہو جاتے ہیں، بلاول بھٹو

22 Feb 2020 22:30

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، 6 ماہ میں چلی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے اور پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، 6 ماہ میں چلی جائے گی۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے، پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈر غائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہوئی ہے، گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے، پرویز مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیر بھٹو نے 17 ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا، پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سے بھی بہتر ہیں،  وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی مقابلہ کرا لیں۔


خبر کا کوڈ: 846181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846181/پنجاب-کو-جب-بھی-ضرورت-پڑی-ان-کے-لیڈران-غائب-ہو-جاتے-ہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org