QR CodeQR Code

عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے، وزیراعظم عمران خان

23 Feb 2020 21:09

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 70 برس سے بھارتی افواج کشمیر میں خواتین کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں جبکہ 5 اگست کے بعد مودی سرکار کے مسلط کردہ محاصرے نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے۔ کشمیر خواتین کے یوم مزاحمت کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 70 برس سے بھارتی افواج کشمیر میں خواتین کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں جبکہ 5 اگست کے بعد مودی سرکار کے مسلط کردہ محاصرے نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خواتین آگے بڑھ کر کشمیر میں امن کے لیے بہادر کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔


خبر کا کوڈ: 846302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846302/عالمی-برادری-کشمیری-خواتین-کی-ا-واز-بنے-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org