QR CodeQR Code

کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ

24 Feb 2020 22:03

کراچی میں ڈیف ریچ اسکول آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا، کراچی کے گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید آٹھ ماہ کا وقت لگے گا، کراچی میں وفاقی منصوبوں کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کریں گے تاہم گرین لائن پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید آٹھ ماہ کا وقت لگے گا۔ کراچی میں ڈیف ریچ اسکول آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کریں گے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے پی ایس ایل کا بھی ذکر کیا، بولے کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کیماڑی سانحہ میں زہریلی گیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846528/کراچی-میں-وزیراعظم-جلد-پانچ-وفاقی-منصوبوں-کا-افتتاح-کریں-گے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org