QR CodeQR Code

ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، سردار عتیق

26 Feb 2020 08:32

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے دورے کے دوران سابق ایم پی اے میاں فیاض حسین کے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوتھ بورڈ مسلم کانفرنس کے چیئرمین سردار عثمان علی خان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 846813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846813/ہندوستان-پاکستان-کو-غیر-مستحکم-کرنے-کی-سازش-میں-مصروف-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org