QR CodeQR Code

کوہاٹ، غیرت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

26 Feb 2020 16:28

زیر حراست ملزمان نے گذشتہ شب ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر جوانسال دوشیزہ اور حضرت سید کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، ملزم اسد خان مقتولہ لڑکی کا بھائی اور ملزم صمد اس کا رشتہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ منصور امان کے مطابق ملزمان کو ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے سے واردات کے فوراً بعد حراست میں لیا، ملزمان اسد خان اور صمد کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زیر حراست ملزمان نے گذشتہ شب ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر جوانسال دوشیزہ اور حضرت سید کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، ملزم اسد خان مقتولہ لڑکی کا بھائی اور ملزم صمد اس کا رشتہ دار ہے۔ دوسری جانب مقتول حضرت سید کا تعلق بونیر سے ہے جس کے مبینہ طور پر ڈاکٹر بانڈہ کی رہائشی دوشیزہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کر لیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 846941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846941/کوہاٹ-غیرت-کے-نام-پر-دہرے-قتل-میں-ملوث-ملزمان-آلہ-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org