0
Wednesday 26 Feb 2020 16:28

کوہاٹ، غیرت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

کوہاٹ، غیرت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ منصور امان کے مطابق ملزمان کو ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے سے واردات کے فوراً بعد حراست میں لیا، ملزمان اسد خان اور صمد کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زیر حراست ملزمان نے گذشتہ شب ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر جوانسال دوشیزہ اور حضرت سید کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، ملزم اسد خان مقتولہ لڑکی کا بھائی اور ملزم صمد اس کا رشتہ دار ہے۔ دوسری جانب مقتول حضرت سید کا تعلق بونیر سے ہے جس کے مبینہ طور پر ڈاکٹر بانڈہ کی رہائشی دوشیزہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کر لیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 846941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش