QR CodeQR Code

نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

26 Feb 2020 19:28

گلشن شہید جامعہ مدرسہ اشاعت القرآن لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا ہے، مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا، ملک معاشی حوالے سے بیٹھ گیا ہے، مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گلشن شہید جامعہ مدرسہ اشاعت القرآن لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا ہے، مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک معاشی حوالے سے بیٹھ گیا ہے، مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پیچھا نہیں چھوڑیں گے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 846964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846964/نالائق-حکومت-کا-خاتمہ-کرنا-ہے-نااہلوں-کو-نکال-کر-ہی-دم-لیں-گے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org