QR CodeQR Code

ایبٹ آباد جعلی ویکسینیشن مہم، ڈاکٹر شکیل کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباو ڈال رہا ہے، برطانوی اخبار

13 Jul 2011 12:24

اسلام ٹائمز:گارڈین کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کا ڈی این اے سیمپل لینے کیلئے ایبٹ آباد میں پولیو ویکیسین لگانے کا ایک جعلی پروگرام شروع کیا اور انہیں امید تھی کہ ویکسینیشن کے بہانے اسامہ کا ڈی این مل جائیگا۔ امریکی سی آئی اے کو اس کا یقین نہیں تھا کہ اسامہ ایبٹ آباد میں موجود ہو سکتا ہے۔ اسامہ کی تصدیق کیلئے سی ائی اے نے ڈی این اے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور یہ ٹاسک پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دیا گیا۔


لندن:اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے سینیئر پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ برطانوی اخبار گارجین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے واشنگٹن اسلام آباد پر دباوٴڈال رہا ہے۔ اخبار نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ان کے اہل خانہ کو امریکا منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو آئی ایس آئی نے پشاور کے کارخانو بازار سے حراست میں لیا ہے۔
گارڈین نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر پختونخواہ میں اپنے دفتر سے گھر آتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا اور بعد میں انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 84705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84705/ایبٹ-آباد-جعلی-ویکسینیشن-مہم-ڈاکٹر-شکیل-کی-رہائی-کیلئے-امریکا-پاکستان-پر-دباو-ڈال-رہا-ہے-برطانوی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org