QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، شجاعت حسین

27 Feb 2020 09:04

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق سے ملاقات میں مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحتی کا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحتی کا کردار ادا کریں۔ ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق نے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔

 
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خود مختار کیوں نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عمل درآمد کرائے گا تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 847076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847076/مقبوضہ-کشمیر-میں-انسانی-حقوق-کو-پامال-کیا-جا-رہا-ہے-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org