0
Thursday 27 Feb 2020 09:04

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، شجاعت حسین

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحتی کا کردار ادا کریں۔ ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق نے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔
 
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خود مختار کیوں نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عمل درآمد کرائے گا تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 847076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش