QR CodeQR Code

کینیڈا کی اپنے شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت

28 Feb 2020 11:30

واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورت حال اور دہشت گردی کے خدشات پر سفری پابندیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہے۔ حکومت کینیڈا کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام، منی پور نہ جائیں۔

 
کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں سے بھارتی شہروں میں بھی کینیڈین شہریوں کو نہ جانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورت حال اور دہشت گردی کے خدشات پر سفری پابندیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 847276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847276/کینیڈا-کی-اپنے-شہریوں-کو-بھارتی-سفر-سے-گریز-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org