افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، فردوس عاشق
1 Mar 2020 12:41
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اس نظریے کا اظہار افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 847668