0
Sunday 1 Mar 2020 12:41

افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، فردوس عاشق

افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اس نظریے کا اظہار افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔
 
فردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن و استحکام ان کا حق ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 847668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش